29 مئی ، 2014
کراچی …کراچی میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی ہدایت کردی،ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کے ماہرین کی کمی ہے،طبی ماہرین نے سابق صدر پرویز مشرف کا پی این ایس شفا میں معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا معائنہ کیا،ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ہدایت کی ہے, ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ کیونکہ یہاں پر ریڑھ کے ہڈی کے علاج کے ماہرین کی کمی ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پرویز مشرف کو پولیس اور رینجرز کی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں ہسپتال اور پھر وہاں سے گھر لایا گیا۔