دنیا
11 اپریل ، 2012

سعودی عرب میں اقامے کی تجدید کیلئے شرط عائد

سعودی عرب میں اقامے کی تجدید کیلئے شرط عائد

ریاض ... سعودی عرب میں حکومت نے تمام غیر ملکیوں کے اقامے کی تجدید کے لیے پیشہ ورانہ امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔ اس نظام پر عمل درآمد 9 ماہ بعد ہوگا،سعودی عرب کے سرکاری ادارے جنرل آرگنائزیشن آف ٹیکنیکل کے سربراہ ڈاکٹرسعد الشائب کا کہناہے کہ اقامے کی تجدید کیلئے سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو پیشہ ورانہ امتحان پاس کرنا پڑے گا۔ یہ شرط ویزے کی خریدو فروخت روکنے اور غیر ملکی کارکنوں کی مہارت کا جائزہ لینے کے لئے عائد کی گئی ہے۔ سعد الشائب کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات ابتدا میں تجرباتی طور پر 3 ماہ بعد شروع ہوں گے اور 9 ماہ بعد اس نظام کو مکمل طور پر نافذ کردیا جائے گا۔ سعودی عرب میں کم و بیش ساٹھ لاکھ غیر ملکی مقیم ہیں جنہیں یہ امتحان دینا پڑے گا۔

مزید خبریں :