کھیل
11 اپریل ، 2012

برج ٹاؤن ٹیسٹ :ہلفنہاس کی شاندار بالنگ، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

برج ٹاؤن ٹیسٹ :ہلفنہاس کی شاندار بالنگ، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

برج ٹاؤن…پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ریان ہیرس کی عمدہ بیٹنگ اور بین ہلفنہاس کی شاندار بالنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے، اس طرح اسے مجموعی طورپر 114 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 449 کے جواب میں 43 رنز کے خسارے کے باوجود 406 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ ہیرس نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان کا یہ جارحانہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور بین ہلفنہاس نے جارحانہ بالنگ کر تے ہوئے صرف 4 کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح میچ پر آسٹریلوی ٹیم کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :