01 جون ، 2014
کراچی …کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن مزدور میں پولیس اہل کارکے بیوی اوردو بچوں سمیت پراسرار قتل کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے،پولیس نیواردات میں مقتول اہلکار کے سسرالیوں کے ملوث ہونیکاشبہ ظاہرکیا ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن مزدور میں گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے دو کمسن بچوں اسد اورعمیمہ اوران کی ماں نادیہ کو گلا گھونٹ کرموت کی نیند سلا دیا اورجب ڈیوٹی سے مقتولہ کا شوہر رمضان شیخ واپس گھر پہنچا توملزمان نے فائرنگ کرکے اسے بھی قتل کردیا،گولیاں مقتول کے سینے اور گردن میں لگیں، ایس پی بلدیہ ٹاوٴن کے مطابق مقتول رمضان شیخ ریپڈرسپانس فورس کا اہلکاراور بلاول ہاوس کی سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور تھا۔ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق رمضان شیخ رتو ڈیرو کا رہائشی تھااور پسند کی شادی کرنے کے بعد سے اسے قتل کی دھمکیاں مل رہیں تھیں ،دھمکیوں کی وجہ سے وہ اپنے آبائی گاوٴں نہیں جاتا تھا،ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کیمطابق قتل کی واردات میں پولیس اہلکار رمضان شیخ کے سسرال والوں کے ملوث ہونے کاشبہ ہے۔