03 جون ، 2014
کراچی… رفیق مانگٹ…بھارتی یونین وزیر برائے دیہی ترقی اور مہاشٹرا سے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما گوپی ناتھ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صبح نئی دہلی میں وہ ممبئی کے لئے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی طرف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ساڑھے چھ بجے حادثہ پیش آیا،مندے کو نئی دہلی کے AIMSٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا جہاں وہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے دم توڑ گئے۔ انہیں بظاہر کوئی زخم نہیں آیا،انہیں اندرونی ضربیں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق موتی باغ علاقے میں ان کی کار کو ایک گاڑی نے ٹکڑ ماری۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لئے مہاشٹرا لے جایا جائے گا۔