Geo News
Geo News

پاکستان
04 جون ، 2014

باجوڑ میں سرحد پارسے فائرنگ کے دو واقعات،4سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

باجوڑ میں سرحد پارسے فائرنگ کے دو واقعات،4سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

باجوڑایجنسی…باجوڑ میں دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔عسکری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں منو زنگل اور مکا ٹاپ پر پاکستانی بارڈر پوسٹس پر آج صبح دہشت گردوں نے سرحد پارسے فائرنگ کی جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک افسر سمیت 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد آج دوپہر سرحد پار سے دہشت گردوں نے مکا ٹاپ کی بارڈر پوسٹ پر دوبارہ فائرنگ کی جس سے مزید 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق 25 مئی سے اب تک افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :