دنیا
11 اپریل ، 2012

روس جنوبی بحیرہ چین میں دخل اندازی سے گریز کرے، چین

بیجنگ… چین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں دخل اندازی سے گریز کرتے ہوئے ویتنام کی دعوت پر ان متنازع سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کی مہم جوئی سے اجتناب کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیووی من نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ملک جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو جنوبی بحیرہ چین پر مسلمہ خود مختاری حاصل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کو متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ لیووی من نے یہ بات دہرائی کہ چین امید رکھتا ہے کہ خطے کے ساتھ براہ راست تعلق نہ رکھنے والے ممالک جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں گے۔ یاد رہے کہ روس نے ویتنام کے ساتھ مل کر جنوبی بحیرہ چین کی متنازعہ سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے جس پر چین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :