Geo News
Geo News

پاکستان
05 جون ، 2014

اعلان کے باجود اگر کہیں دکانیں نہیں کھلیں تو انتظامیہ کھلوائے،فاروق ستار

 اعلان کے باجود اگر کہیں دکانیں نہیں کھلیں تو انتظامیہ کھلوائے،فاروق ستار

کراچی… ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی بیٹی افضا الطاف اور سینئر رکن الطاف حسین سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کی نمائش چورنگی پر جاری دھرنے کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اسپتال زیر علاج ہیں۔گزشتہ رات ان کا رابطہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے ہوا ہے جہاں ان کی بیٹی افضا سے بھی بات ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قائد تحریک کی صحت سے متعلق آگاہی تک دھرناجاری رہے گا۔پر امن دھرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔اگر کہیں پر دکانیں نہیں کھلی تو انتظامیہ ان کو کھلوائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں سیاسی جماعتیں،علما کے وفد،طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :