06 جون ، 2014
اسلام آباد… آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے، سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان جاری کردیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ 4 حلقے ہوں یا 40، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہونی چاہئے تاہم اس فیصلے کا اختیار ٹریبونلز کو ہے۔