11 اپریل ، 2012
کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان نے سونامی کے خطرات کے پیش نظر کمشنر مکران ڈویژن،ڈپٹی کمشنرگوادر اورڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بین الاقوامی سطح پر سونامی کی وارننگ جاری ہونے پر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صوارت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمشنر مکران ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر گوادر،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔