کاروبار
11 اپریل ، 2012

جولائی تا مارچ: ملک میں کاروں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ

جولائی تا مارچ: ملک میں کاروں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ

کراچی … رواں مالی سال مارچ تک ملک میں کاروں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے مالی سال جولائی تا مارچ کل کاروں کی فروخت 97 ہزار 804 یونٹس تھی جو رواں مالی سال ایک لاکھ 12 ہزار 721 یونٹس رہی ہے۔ اس عرصے میں کم قیمت کی کاروں کی فروخت زیادہ بڑھی۔ 1300 سی سی سے زائد کاروں کی فروخت میں استحکام اور 1000 سی سی کاروں کی فروخت جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 17 ہزار749 یونٹس تھی اب بڑھ کر 22 ہزار418 ہو گئی جبکہ سب سے زیادہ اضافہ 800 سی سی کاروں کی فروخت میں ہوا جو 34 ہزار یونٹس سے بڑھ کر تقریباً 44 ہزار یونٹس ہوگئی۔

مزید خبریں :