11 اپریل ، 2012
کراچی … وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاوٴلہ نے ایک کروڑ82 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار ریجنل ڈائریکٹر ایکسائز کے حوالے کردیئے۔ کراچی میں ڈی جی آفس ایکسائز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ریجنل ایکسائز افسران میں ہتھیار تقسیم کئے گئے، ہتھیاروں میں 71 جی تھری رائفل، 80 کلاشنکوف اور 50 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں، اس موقع پر وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاوٴلہ کا کہنا تھا کہ محکمے کیلئے اسلحے کی فراہمی کے بعد صوبے میں منشیات کی روک تھام کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سالانہ ریکوری 4 سال قبل 10 ارب روپے تھی، جو اس سال بڑھ کر 23 ارب روپے ہوجائے گی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز شعیب صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ٹیکسیشن ہاوٴس قائم کرکے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام دفاتر کو ایک جگہ منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔