09 جون ، 2014
کراچی.......کراچی ائیرپورٹ پر حملے کو 24گھنٹے ہوگئے کارگو بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ پانچ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کے لواحقین ایئرپورٹ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہوں نے شدید احتجاج کیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے دہشت گرد حملوں اور آپریشن کے دوران فون پر بات چیت ہوئی تاہم اس کے بعد سے وہ رابطے میں نہیں ہیں جبکہ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کچھ افراد ایئرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں بھی ہوسکتے ہیں جس کے بعد ایئرپورٹ کولڈ اسٹوریج میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیےریسکیوآپریشن جاری ہے۔