پاکستان
11 اپریل ، 2012

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے ایک ٹرک اور بس کو آگ لگادی۔ کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ نامعلوم افراد نے لی مارکیٹ کے قریب بس اسٹاپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 کم عمر بچیاں زخمی ہوگئیں۔ نیاآباد میں فائرنگ سے 3 افراد جبکہ رضویہ سوسائٹی میں بھی فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا گیا، زخمیوں کو عباسی اور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد دم توڑ گئے۔ ماڑی پور روڈ پر نامعلوم افراد نے مسافر بس اور ٹرک کو آگ لگا دی، متاثرہ علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :