پاکستان
11 اپریل ، 2012

صدر زرداری کو اندرون اور بیرون ملک استثناء حاصل ہے، چیئرمین نیب

صدر زرداری کو اندرون اور بیرون ملک استثناء حاصل ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد … قومی احتساب بیورو کے سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت پلاٹ دیکر ان کامنہ بندکررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں صدر زرداری کو ملک میں اور بین الاقوامی سطح پر استثناء حاصل ہے۔ اسلام آبامیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں قومی احتساب بیورو کے سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک پلاٹ لیا ہی نہیں، سیکریٹریوں کے پاس ایک اور بعض کے پاس 2، 2 پلاٹ ہیں، وہ پہلے پلاٹ نہیں لے سکے تھے، تاہم یہ ان کاحق ہے، اس لئے گزشتہ سال حکومت کو خط لکھا۔ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے کو بدعنوان قرار دیتے رہتے ہیں اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو میڈیا کے پاس جانے کی بجائے نیب سے رجوع کریں۔

مزید خبریں :