Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
10 جون ، 2014

امریکا: دنیاکا نایاب ترین ڈاک ٹکٹ نیلامی کےلیے پیش

امریکا: دنیاکا نایاب ترین ڈاک ٹکٹ نیلامی کےلیے پیش

نیویارک.....امریکا میں دنیا کے نایاب ترین ڈاک ٹکٹ کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ نیلام گھر کے مطابق یہ ٹکٹ 2 کروڑ ڈالر تک میں نیلام ہوسکتا ہے۔اس ڈاک ٹکٹ کی نیلامی 17جون کو نیویارک میں ہوگی۔نیلام گھر کے نائب چئیرمین کے مطابق ایک سینٹ کا یہ ڈاک ٹکٹ دنیا میں صرف ایک ہی موجود ہے جو اٹھارہ سو چھپن میں جنوبی امریکا میں چھاپا گیا تھا۔حکام کے مطابق اس ڈاک ٹکٹ کے دو کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی امید ہے ۔

مزید خبریں :