Geo News
Geo News

پاکستان
11 جون ، 2014

ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشرف کی درخواست،فیصلہ کل سنایا جائیگا

ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشرف کی درخواست،فیصلہ کل سنایا جائیگا

کراچی ....سندھ ہائی کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کی پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔پرویز مشرف کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،جس پر فریقین کا مؤقف سننے کےبعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کرلیا تھا ، جو کل سنایا جائےگا۔ پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :