11 جون ، 2014
گوجرانوالہ .......گوجرانوالا سیشن کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوشش میں مزید ہاتھا پائی ہوگئی۔وکیل صفائی اور پولیس کے درمیان کھینچا تانی ہوئی تو استغاثہ کے وکیلوں نے ملزم پر ہاتھ صاف کیے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی کی عدالت میں زیر سماعت لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنا چاہا تواس کے وکیلوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی۔ اس دوران دیگر وکلا نے ملزم کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا کہ اس نے وکلا کے ساتھ بد تمیزی کی ہے۔ پولیس نے ملزم رانا طیب کو حراست میں لے کر کایروائی شروع کر دی ہے ۔