11 اپریل ، 2012
کراچی … محکمہ صحت سندھ نے جسقم کے رہنما بشیر خان قریشی کی موت کی وجہ جاننے کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی پوسٹ مارٹم کے اجزاء کا دوبارہ تجزیہ کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈاوٴ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے فارنسک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر عمر میمن کررہے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بشیر خان قریشی کے پوسٹ مارٹم کے اجزاء کے دوبارہ تجزیہ کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو 14 اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں سندھ کے مختلف اسپتالوں سے فارنسک ماہرین شامل کیے گئے ہیں۔