13 جون ، 2014
دبئی .....آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں صرف ایک پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل ہے، بولرز میں سعید اجمل تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ولیئرز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی بیٹسمین کپتان مصباح الحق شامل ہیں، وہ ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپر آگئے ہیں، سابق کپتان یونس خان 11ویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کا پہلا نمبر ہے، پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے کیوی بالر ٹیم سائوتھی تین درجے بہتری کے بعد اب پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے عبدالرحمان اور جنید خان بھی 13ویں اور 18ویں نمبر پر ہیں۔