پاکستان
12 اپریل ، 2012

بہاول نگر :چوروں نے پولیس اہلکاروں پر تیزاب پھینک دیا،4 زخمی

بہاول نگر :چوروں نے پولیس اہلکاروں پر تیزاب پھینک دیا،4 زخمی

بہاول نگر . . . . بہاول نگر کے قریب ہارون آباد کے علاقے میں چوروں نے واردات کے دوران تیزاب پھینک کر چار پولیس اہل کاروں کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ہارون آباد کے چمن بازار کی ایک دکان میں چوری کی واردات کے دوران پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ نامعلوم چوروں نے پولیس اہل کاروں پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ تیزاب سے ایک سب انسپکٹر سمیت چار اہل کار جھلس گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہارون آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :