12 اپریل ، 2012
لاہور . . . .لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر پنجاب وکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین نے ریگولر نہ کئے جانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور کلب چوک پر 15گھنٹے سے زائد دھرنا جاری ہے۔پنجاب بھر سے آئے پی و ی ٹی سی کے ملازمین نے پلے کارڈاور بین اٹھا رکھے تھے جن پر ملازمت مستقل کرنے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جنہیں نے بچے بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ انہیں مستقل کیا جا رہا اور نہ سرکاری ملازمین کے برابر مراعات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کر کے معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔