Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2014

پرامن عوامی مارچ ہر قیمت پر چلے گا ،شیخ رشید

 پرامن عوامی مارچ ہر قیمت پر چلے گا ،شیخ رشید

لاہور......عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 20 جون کو پرامن عوامی مارچ ہر قیمت پر چلے گا ،کسی نے روکاتو ایک ہی وقت 15اسٹیشنوں پر دھرنے دئیے جائیں گے ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف،مسلم لیگ ق ،مسلم لیگ جونیجو اور دیگر نے عوامی مارچ کی حمایت کا یقین دلایا ہے، نوازشریف انہیں جانتےہیں،نہیں جانتے توچائنہ کے انجنوں کی کمیشن کھانےوالے نہیں جانتے،شیخ رشید نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ لگانے والی کمپنی پاکستان میں بلیک لسٹ ہے،بھاشا ڈیم بھی نواز شریف کی زندگی میں نہیں بن سکے گا،حکومت نے طالبان سے مذاکرات کابہترین وقت ضائع کردیا، کوئی خاندان ڈی ریل ہونے جارہاہےتواس سے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں،چار سیٹوں میں سے ایک سیٹ پر بھی دھاندلی ثابت ہوئی تو اسمبلی میں بیٹھنا گناہ کبیرہ ہو گا ۔

مزید خبریں :