16 جون ، 2014
اسلام آباد........جیونیوز کیبل پر موجود نہیں تو سب کو بار بار احساس ہورہا ہے کہ دیگر چینلز غیر ذمے دری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میڈیا دہشت گردوں کو ہیرو نہ بنائے، میڈیا نے دہشت گردوں کو ریاست کے مقابلے میں فریق بنادیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا الزام لگاتی ہے کہ دیگر ملکوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی وزیرستان میں ہوتی ہے، میڈیا دہشت گردوں کو ہیرو نہ بنائے، میڈیا نے دہشت گردوں کو ریاست کے مقابلے میں فریق بنادیا، آپریشن کا فیصلہ سویلین اور فوجی قیادت نے مل کر کیا ہے، افغانستان میں میڈیا نے فیصلہ کیا اور الیکشن کے دوران طالبان کا مکمل بائیکاٹ کیا، ہمارے میڈیا نے کراچی آپریشن کے دوران بار بار وہ دروازہ دکھایا کہ یہاں کوئی سیکیورٹی نہیں۔