12 اپریل ، 2012
راولپنڈی… یونان سے بیدخل کئے گئے 65 پاکستانی ، وطن واپس پہنچادئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایاہے کہ یونان سے نکالے گئے یہ پاکستانی وہاں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں پکڑے گئے تھے، بعد میں انہیں بیدخل کرنے کا انتظام کرکے بحرین کے راستے نجی ایئرلائنز کے ذریعے بھجوایا گیا، ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے والوں نے ان پاکستانیوں سے تفتیش بھی کی ۔ بیدخل پاکستانیوں کے اہلخانہ نے شکایت کی ہے کہ ایف آئی اے والے ، انکی رہائی کے بدلے رقم کا تقاضا کرتے رہے ہیں۔