17 جون ، 2014
پورٹ آف اسپین.....ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 11 وکٹیں گرگئیں، کیوی ٹیم صرف 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے پہلے ہی دن نیوزی لینڈ کی ٹیم آف کلر نظر آئی۔پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ٹام لیدم 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔جیروم ٹیلر نے 4 اور سلیمان بین نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کے نقصان پر صرف 6 رنز بنائے تھے۔