Geo News
Geo News

پاکستان
18 جون ، 2014

بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں سےموسم خوشگوار

 بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں سےموسم خوشگوار

اسلام آباد....ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،اسلام آباد،راولپنڈی،سرگودھا،لاہور گوجرانوالہ ڈویژن،ہزارہ اورپشاور ڈویژن میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔ پری مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیموں میں پانی کی صورتحال میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،آئندہ چند روز میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :