18 جون ، 2014
لاہور.......سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف فیصل آباد میں پاکستان بار اور پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے عدالتوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ملتان، بہاول پوراور وہاڑی میں وکلا نے ہڑتال کی۔ سيالکوٹ ميں عوامی تحريک کے کارکنوں نے لاہور سانحے کے خلاف مجاہد روڈ پر احتجاج کیا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہیں جب تک انصاف نہیں مل جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ سرگودھا میں لٹھ بردار خواتین نے احتجاجی جلو س نکالا۔لٹھ بردار خواتین نے شہر کے مختلف بازاروں کا چکر لگا یا اورکمپنی باغ میں احتجا جی دھر نا بھی دیا۔ ملتان میں چوک نواں شہر پر بھی لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔خیرپور میں بھی وکلا نے ہڑتال کی جبکہ ایم کیو ایم نے یوم سوگ منایا۔ اس موقع پر کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور زونل آفس میں سیاہ پرچم لہرائے۔