Geo News
Geo News

کاروبار
19 جون ، 2014

کراچی اسٹاک مارکیٹ:رواں ہفتے مندی کا سلسلہ جاری

کراچی اسٹاک مارکیٹ:رواں ہفتے مندی کا سلسلہ جاری

کراچی ....کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے سے مندی کا سلسلہ جاری ہےاور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد گزشتہ پندرہ دن کی کم ترین سطح پر دکھائی دیا،حصص بازار میں سیشن کا آغاز منفی انداز سے ہوااور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر انڈیکس 366پوائنٹس گرنے کے بعد 28 ہزار 791 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں عدم استحکام کے منفی اثرات سرمایہ کاروں کو حصص کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کرنے میں مجبور کررہے ہےجبکہ رواں ہفتےمندی کے سبب انڈیکس مجموعی طور پر انڈیکس 850پوائنٹس سے زائد گر چکی ہے۔اس کے علاوہ سیمنٹ سمیت تیل و گیس اور ٹیلی کوم کے شعبے میں حصص کی فروخت دیکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :