Geo News
Geo News

کھیل
19 جون ، 2014

فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی 3 میچز کھیلے جائیں گے

فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی 3 میچز کھیلے جائیں گے

ریو ڈی جنیرو.....فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی 3 میچز کھیلے جائیں گے، سابق چیمپینز یوروگوئے اور انگلینڈ کا ٹکرائو رات 12 بجے ہوگا۔آج کا پہلا میچ گروپ سی کی کولمبیا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا، اس سے قبل آئیوی کوسٹ نے جاپان کو دو ایک سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ کولمبیا نے یونان کو تین صفر سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کئے تھے۔دوسرا میچ رات 12 بجے سابق چیمپینز یوروگوئے اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ گروپ آف ڈیتھ کا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے، میچ میں شکست ایک سابق چمپئن کو ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔آج کا تیسرا اور آخری میچ رات 3 بجے جاپان اور یونان کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں پہلی جیت کی تلاش ہے۔

مزید خبریں :