21 جون ، 2014
نیویارک..... این جی ٹی...... روز مرہ کے کھانوں میں لہسن کا استعمال مزے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہوتا ہے لیکن منہ میں اس کی تاثیر اور بْو کافی دیر تک برقرار رہتی ہے۔ امریکی یونیورسٹی کے فوڈ اینڈ سائنس ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطا بق منہ سے لہسن کی بْو دور کرنے کیلئے سیب،لیموں کا رس اور پودینے کا استعمال کار آمد ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق کھانا کھانے کے بعد اگر منہ سے لہسن کی بْو آرہی ہو تو فوری طور پر پالک،گرین ٹی اور اجوائن کھانے سے بْو ختم ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو منہ سے لہسن کی بْو بھگانے کیلئے کافی نسخے سامنے آچکے ہیں لیکن ان سب میں سیب کا استعمال سب سے زیادہ مفید اور کار گر ثابت ہوا ہے۔