Geo News
Geo News

پاکستان
22 جون ، 2014

لاہور :باغبان پورہ میں برف خانے میں سلنڈر دھماکا ،5 افراد زخمی

لاہور :باغبان پورہ میں برف خانے میں سلنڈر دھماکا ،5 افراد زخمی

لاہور.....لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک برف خانے میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا۔نیو بوگی وال باغبانپورہ میں ایک برف خانے میں معمول کے مطابق رات کی شفٹ میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک وہاں پر رکھا گیا سلنڈر زورداردھماکےسے پھٹ گیا جس کے باعث 5 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کےلئے اسپتال بھجوا دیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :