12 اپریل ، 2012
ڈیرہ اسماعیل خان … سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلا مقابلہ منتخب وزیراعلیٰ کو خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل کی فکر نہیں، ایسا نظام لے کر آئیں گے جس میں عوام کو اراکین قومی اسمبلی کی سفارش نہیں چاہئے ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست دان خوف کی سیاست کررہے ہیں، ایسا نظام لے کر آئیں گے جس میں عوام کو اراکین قومی اسمبلی کی سفارش نہیں چاہئے ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک نیا نظام لے کر آنا اور نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بلا مقابلہ منتخب وزیراعلیٰ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل کی فکر ہے؟۔