22 جون ، 2014
غزہ.....فلسطین کے شہر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن اور فائرنگ میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔مغربی کنارے میں رات گئے اسرائیلی فوجوں کے کریک ڈاؤن کے بعد فلسطینی شہری سڑکوں پر آگئے، پرامن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے،نہتے فلسطینیوں کو کچھ نہ مل سکا تو انہوں نے پتھر ہی برسا دیئے، اسرائیلی فوج نے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ 12 جون سے جاری اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں اب تک 340 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں دو تہائی حماس کے ارکان ہیں ،3 لاپتا اسرائیلی نوجوانوں کے اغوا کا الزام حماس پر ہے۔