Geo News
Geo News

پاکستان
22 جون ، 2014

حکومت، کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہی ہے،خرم گنڈا پور

لاہور........پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپورکا کہنا ہے کہ حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کو بار بار اشتعال دلانے کی کوشش کر رہی ہے اوران کا سیکیورٹی فورسز سے تصادم کرانا چاہتی ہے ۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم نوازگنڈا پورکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے بارے میں ایک سیاسی جماعت اعتراض کرتی تھی کہ وہ کینیڈامیں بیٹھ کرسیاست کرتے تھے، اب وہ وطن آرہے ہیں تو حیلے بہانےسے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ، ان کا کہناتھا کہ اگروزیر دفاع کوعلم تھاکہ ضرب عضب آپریشن ہونےجارہاہے توانہیں حفاظتی اقدامات پہلےکرناچاہیئیںتھے،اب ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمدہے توسیکیورٹی اقدامات کیے جانے لگےہیں،خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس کی سیکیورٹی آپریشن کے باعث فوج کے حوالے کی گئی توکراچی آپریشن کے وقت کیوں نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :