23 جون ، 2014
کراچی ....سپریم کور ٹ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتاریوں اور ملزمان کے چالان سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی بے امنی عمل درآمد کیس کی سماعت کررہا ہے ۔ بینچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران پولیس سے ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتاریوں اور ملزمان کے چالان سے متعلق تفصیلی رپورٹ آج ساڑھے بارہ بجے تک طلب کرلی ہے ۔