25 جون ، 2014
کوئٹہ .....بلوچستان اسمبلی نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی۔ اپوزیشن نے بجٹ پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے بجٹ پر بولنے کی اجازت چاہی تو اسپیکر نے کہا کہ حزب اختلاف کے رکن سردار عبدالرحمان کھیتران ایک دن پہلے بجٹ پر اظہار خیال کرچکے ہیں، اس لیے آج اجازت نہیں ملے گی۔اس پر حزب اختلاف کے اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے،تاہم بلوچستان اسمبلی نے اس دوران آئندہ مالی سال 2014-15کے لئے 2کھرب 13ارب روپے سے زائد حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی۔