27 جون ، 2014
میلبورن......این جے ٹی......گوبھی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سبزی بروکلی (Broccoli)اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی صحت بخش ترین غذا بھی قرار دیاجارہا ہے۔حال ہی میں آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بروکلی پر کی گئی ایک مفصل تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا استعمال دمے کے مرض سے نجات کا سبب بنتا ہے۔تحقیق کے مطابق اْبلی ہوئی بروکلی کا روزانہ استعمال کر کے دمے کے مرض پر قابو پایا جاسکتاہے۔ماہرین کے مطابق بروکلی میں شامل سلفورافین سانس کی نالی سے سوزش ختم کر کے دمے کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے ۔