29 جون ، 2014
کراچی.....رمضان المبارک میں لوگ متوازن غذا پر توجہ دینے کے بجائے بے اعتدالی برتتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کو اس ماہ میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔کہتے ہیں تندرستی ہزار نعمت ہے، ماہ رمضان میں لوگ متوازن غذا کے بجائے ایسی اشیاء کا استعمال بڑھا دیتے ہیں جس سے انکی صحت کو مسائل لاحق ہوجاتے ہیں، وہ افراد جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں انھیں اپنی غذا کا خصوصی خیال رکھنا چائیے۔آف میڈیسن، ڈاو انٹر نیشنل میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹر محمد مسرورکہتے ہیں کہ ذیابیطس کا شکار مریضوں کو رمضان میں روزے رکھنے سے قبل اپنے معالج سے ادویات اور خوراک کے حوالےسے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔ ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر یعقوب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معالجین کے مطابق غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے بہترین ہے، جبکہ نمک، پروٹین اور کاربو ہائیڈیٹس کا زیادہ استعمال، اور ورزش کا نہ کرنا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو سارا سال ہی ہمیں متوازن غذا استعمال کر نی چائیے، لیکن خاص طور سے رمضان کے بابرکت مہینے میں اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے تاکہ تمام اہل ایمان اس مہینے میں روزے رکھنے کے ساتھ یکسوئی سے عبادات کر سکیں ۔