دلچسپ و عجیب
13 اپریل ، 2012

سائیکل بن گئی ڈی جے(DJ )

 سائیکل بن گئی ڈی جے(DJ )

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی کمپنی کی تیار کر دہ ایسی منفرد ڈیوائس جس کے ذریعے عام سائیکل کو DJمکسرز میں تبدیل کردیا جاتاہے۔ رپورٹ کے مطابقسائیکل دنیا بھر میں استعما ل کی جانے والی عام سی سواری ہے لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ایسی دلچسپ ڈیوائس (Device) تیار کی ہے جس کے ذریعے عام سائیکل کو منٹوں میں DJ مکسر میں تبدیل کر دیا جاتاہے۔Turntable Rider نامی اس ڈیوائس کو سائیکل کے پہیوں،بریکس اور ہینڈلز کے ساتھ نصب کیا جاتاہے جس کے بعد اس سائیکل پر بیٹھا شخص اسے چلاتے ہو ئے جس انداز میں حرکت دیتا ہے یہ اسی مناسبت سے خودکار نظام کے تحت گانوں کو مکس کر کے موسیقی کے سُر بکھیرتی DJکی خدمات سر انجام دیتی ہے۔

مزید خبریں :