30 جون ، 2014
اسلام آباد......سنگین غداری کیس میں چیف پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ مقدمہ 20سے 25روز میں انجام کو پہنچ جائے گا۔سینئر قانون دان اکرم شیخ کی جانب سے اسلام آباد میں افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم سیاسی شخصیات، وفاقی وزرا اور غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔ وزرا، بیوروکریٹس، وکلا اور صحافیوں سمیت امریکی سفیررچرڈ اولسن، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، سرتاج عزیز بھی شریک تھے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کیس 20سے 25روز میں انجام کو پہنچ جائے گا۔