01 جولائی ، 2014
لاہور.........لاہور میں انتظامیہ نے سستے رمضان بازار تو لگا دیے، لیکن یہ صرف نام کے ہی سستے ثابت ہورہے ہیں۔ سبزیاں، پھل غرض ہر چیز عام مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہی مل رہی ہے اور معیار انتہائی ناقص ہے۔ رمضان المبارک کے دوران لاہور میں شہریوں کی خدمت کے لئے 25 سستے رمضان بازار سج گئے۔ خریداروں کا رش تو ہے، لیکن انہیں شکایت ہے کہ یہاں کچھ بھی سستا نہیں۔ آلو کی فی کلو قیمت 52روپے، جبکہ چینی 45روپے کلو میں مل رہی ہے۔ ٹماٹر لینے کے لئے دوسری سبزیوں کی خریداری لازم ہے۔گھی، چائے اور مشروبات کی کوالٹی بھی ناقص ہے۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ رمضان بازاروں میں بیچی جانے والی اشیاء معیاری ہیں اور عوام بھی خوش۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار انتظامیہ ان کی کسی شکایت پر توجہ نہیں دیتی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بھی بندوبست کرے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیا مل سکیں۔