01 جولائی ، 2014
ریوڈی جنیرو........برازیل میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال2014کے ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹیناسوئٹزرلینڈکو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ارجنٹینانےسوئٹزرلینڈکواضافی وقت میں0-1سے ہرایا۔اینجل ڈی ماریا نے اضافی وقت کے سیکنڈ ہاف میں یعنی پورے کھیل کے 118ویں منٹ میں ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول کرکے سوئٹزرلینڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔