Geo News
Geo News

پاکستان
03 جولائی ، 2014

پشاور :باچا خان ائیرپورٹ کے اطراف میں آبادی کے سروے کاچوتھا روز

پشاور :باچا خان ائیرپورٹ کے اطراف میں آبادی کے سروے کاچوتھا روز

پشاور ......پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں واقع آبادی کا سروے چوتھے روز بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق بڈھ بیر کے بعد سربند اور پشتخرہ میں بھی سروے شروع کردیاگیا ہے۔ پشاورطیارہ حملہ کیس کے بعد بڈھ بیر، سربند اور پشتخرہ کے 25 دیہات میں پولیس کا گھرگھرسروے چوتھے روز بھی جاری ہے۔ بڈھ بیر کے مختلف دیہات بازید خیل، شیخ محمدی، ماشوخیل اور سلیمان خیل میں گھر گھر سروے مکمل کرلیاگیاہے،جس میں تقریبا 7 ہزار کے قریب گھروں کا سروے کیاگیا۔ جس کے بعد تھانہ پشتخرہ ا ور سربند میں پولیس نےمقامی افراد کے کوائف جمع کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔ سروے کافیصلہ 24 جون کو طیارہ فائرنگ کیس کے بعد کیاگیا تھا۔ چودہ سال سے بڑی عمر کے افراد کا مکمل کمپیوٹرائزڈرکارڈ بھی اکٹھا کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :