Geo News
Geo News

کاروبار
03 جولائی ، 2014

موٹر سائیکل کے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

موٹر سائیکل کے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

کراچی .....نئے مالی سال سے موٹر سائیکل کے لیے لائف ٹائم روڈ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق گزشتہ مالی سال موٹر سائیکل پر لائف ٹائم روڈ ٹیکس ایک ہزار روپے تھا جسے حکومت نے یکم جولائی سے 1500 روپے کردیا ہے۔ اس کے علاوہ پرانی بائیک کی خریدو فروخت کے حوالے سے ٹرانسفر فی 125 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں ماہانا 26 ہزار موٹر سائیکلز فروخت ہوتی ہیں اور حکومت کو لائف ٹائم ٹیکس کی مد میں سالانہ 47 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے ۔

مزید خبریں :