04 جولائی ، 2014
لاہور .....سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لئے آنے والےمعمر شخص اور اس کے بیٹے کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔فیکٹری ایریا کے رہائشی نوید کا وکیل منصور بھٹی کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔ وکیل نے نوید اور اس کے معمر والد اختر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ آج باپ بیٹا عبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ پہنچے تو منصور بھٹی نے ساتھی وکلا کی مدد سے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وکلا کے تشدد سے اختر کے چہرے اورکان پرزخم آئے۔