Geo News
Geo News

پاکستان
13 اپریل ، 2012

وفاقی کابینہ میں15نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں15نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں بڑی توسیع کرتے ہوئے دس سے پندرہ نئے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو شامل کیا جارہا ہے ، انکی آج شام اسلام آباد میں حلف برداری متوقع ہے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 4 سے 5 وفاقی وزراء اور تقریبا دس وزراء مملکت کی شمولیت کی جارہی ہے ، پیپلز پارٹی کے جن رہنماوٴں کو کابینہ میں شامل کئے جانے کی توقع ہے ، ان میں پہلے بھی وفاقی وزیر رہ جانے والے قمر زمان کائرہ، نذرمحمد گوندل ، رانا فاروق سعید خان اور راجا پرویزاشرف شامل ہیں ، حکومتی اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اور مسلم لیگ قاف نے بھی حکومت سے مزید ایک ، ایک وزارت مانگ رکھی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی وزراء میں سے بعض کے قلم دانوں میں ردوبدل پر بھی غور ہورہا ہے ۔

مزید خبریں :