Geo News
Geo News

پاکستان
04 جولائی ، 2014

فلسطین فائونڈیشن کے تحت رمضان المبارک میں کانفرنس منعقد ہونگے

کراچی........فلسطین فائونڈیشن پاکستا ن کے مرکزی رہنمائوں مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، اظہر علی ہمدانی، علامہ صادق رضا تقوی،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور صابر کربلائی سمیت ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا اعالم اسلام لہو لہو ہے۔ اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ ایسے میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی ،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، حیدر آباد، ملتان سمیت متعدد مقامات پر آل پارٹیز کانفرنس/گول میز کانفرنسز کا انعقاد بعنوان ’’زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!‘‘ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے کا پہلا پروگرام حیدرآباد میں 11جولائی کو منعقد کیا جائے گا ۔ 12جولائی کو اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور ملتان میںکانفرنسز منعقد ہوں گی۔ کراچی 14جولائی کو اسی موضوع پر کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا، ان کانفرنسز میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، حقوق انسانی کی تنظیموں سمیت طلباء تنظیموں اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا ۔جبکہ جمعرات 24اور 25رمضان کو کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تصویری نمائش کا انعقاد ہوگا۔

مزید خبریں :