Geo News
Geo News

دنیا
05 جولائی ، 2014

بحراسود میں نیٹو کے سات رکن ملکوں کی بحری مشقیں

بحراسود میں نیٹو کے سات رکن ملکوں کی بحری مشقیں

صوفیا......بلغاریہ نے امریکا سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ بحر اسود میں بحری مشقیں شروع کردی ہیں ۔ بلغاریہ کے علاوہ 6 نیٹو رکن ممالک بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔دس روزہ بریز 2014 نامی ان مشقوں کا مقصد نیٹو اتحاد کی مضبوطی اور علاقائی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہردم تیار رہنا ہے۔یوکرین کے تنازع کے تناظر میں ان مشقوں کو اہمیت دی جارہی ہے تاہم بلغاریہ کاکہناہے کہ ان مشقوں کا فیصلہ کئی ماہ قبل یوکرین تنازع شروع ہونے سے پہلے ہوچکاتھا۔بحری مشقوں میں جنگی جہاز،طیارے اور ہیلے کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :