07 جولائی ، 2014
ملتان......ملتان میں شاطر نوسر باز عورتوں کا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ خواتین دُکاندارکی نظروں سے بچ کر چیزیں غائب کرتی رہیں، لیکن آخر میں اپنی ہی غلطی سے سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔ملتان میں خواتین کا یہ گروہ، جس دُکان کا چکر لگالیتا،دکاندار اپنا سر پیٹ کر رہ جاتا، خواتین کا یہ گروہ موجود ہے الیکٹرانکس کی ایک دکان میں،گروہ میں شامل ایک خاتون پہلے دُکانداروں کو باتوں میں لگاتی ہے، اسی دوران دیگر عورتیں دکان میں آتی ہیں اور۔پھر ہوجاتی ہے کارروائی شروع، موقع ملتے ہی پیلے کپڑے پہنی خاتون یو پی ایس اٹھا کر اپنی ساتھی کو دیتی ہے، جو فوراً ہی اسے کپڑوں میں چھپا کر آہستہ آہستہ کھسک کر بھاگنے کی تیاری کرتی ہے، شاطر عورتیں، اپنے ساتھ بچہ بھی لائی ہوئی ہے،اُدھر، اسی پیلے کپڑے والی خاتون کو اس کی ساتھی تار کا ایک پورا کوائل دیتی ہے جسے وہ اپنے کپڑوں میں چھپاتی ہے،شک سے بچنے کے لیے ، بچے کو ساتھ لانے والی خاتون ، یو پی ایس دوسری ساتھی کو دیتی ہے،جسے چھپاتے ہوئے،خاتون دکاندار کی نظروں میں آجاتی ہےاور دھرلی جاتی ہے،اب کسی اور نئے گروہ کے مارکیٹ میں آنے تک ،عوام ان شاطر چورنیوں کو یاد رکھیں گے۔